گستاخی کے خلاف اہلسنّت والجماعت کے زیر اہتمام ملک بھر میں ”یوم مدح عثمانؓ ”منایا گیا
گستاخوں کو گرفتار کرکے کیس انسداددہشت گردی کی عدالت میں چلاجائیں،علامہ اورنگزیب فاروقی
اصحاب رسولﷺ کے گستاخوں کے خلاف آئینی جدوجہد جاری رکھیں گئے،مفتی رب نواز حنفی
ایسے تمام پروگرامات اور اینکرز کا مکمل بائیکاٹ کریں جو ملک میں فرقہ واریت کو پہلاتے ہیں،علامہ تاج حنفی
کراچی ( )گزشتہ دنوں اویس ربانی اوریاسین منہاجی نامی گستاخ صحابہ کی جانب سے دوہرے دامادنبیﷺ خلیفہ سوم سیدناعثمان غنیؓ کی شان میں بدترین گستاخی کے خلاف مرکزی سربراہ اہلسنّت والجماعت علامہ محمداحمدلدھیانوی،مرکزی صدر علامہ اورنگزیب فاروقی کے حکم پر گستاخی کے خلاف اہلسنّت والجماعت پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر میں ”یوم مدح عثمانؓ ”منایا گیا اوراس سلسلے میں ملک کے مختلف شہروں،خیرپور،،مانسہرہ،ایبٹ آباد، لاہور،راولپنڈی،اسلام آباد،جھنگ،فیصل آباد،کوئٹہ،پشاور،کشمیر،گلگت،اور دیگر تمام شہروں میں ”یوم مدح عثمانؓ ”میں بلاکسی تفریق کے سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے کارکنوں نے شرکت کی،سنی رابطہ کونسل،کراچی علماء کمیٹی،سنی ایکشن کمیٹی،سیرت کمیٹی کراچی کی جانب ”یوم مدح عثمانؓ ” اہلسنّت والجماعت کے مرکزی صدر علامہ غازی اورنگزیب فاروقی،صدراہلسنّت والجماعت کراچی علامہ رب نوازحنفی،سیکریٹری جنرل علامہ تاج محمدحنفی،مولانا محی الدین شاہ،ترجمان کراچی مولاناعمرمعاویہ،مولاناشکیل فاروقی،امیرفضل خالق،مفتی سیف الرحمن عباسی،قاری عبدالوہاب،محمدکامران،مولاناعبدالرافع،مولاناحمیداحمد،مولاناعادل عمرو دیگررہنماؤں نے شہرکراچی کے مختلف مساجدمیں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بیرونی فنڈڈ پر یہ میڈیا ایسے متنازعہ ایشوز کو چھیڑ کرنا ملک میں عدم استحکام پھیلارہا ہے، فی الفور ایسے میڈیا پر پابندی لگائی جائے،حضرت عثمان ؓتیسرے خلیفہ ہیں جن کی خلافت روز روشن کی طرح عیاں ہے اور حضرت عثمان غنیؓ کا دوہرا داماد پیغمبر ہونا وہ مقام و مرتبہ ہے جو اس صفحہ ہستی میں کسی بھی دوسرے شخص کو حاصل نہیں،حضرت عثمان غنی ؓ کی شان میں گستاخی کرنے والا شخص مسلمان نہیں ہوسکتا،اہلسنّت والجماعت اس گستاخی پر سراپا احتجاج ہے جب تک ملعون اویس ربانی،یاسین منہاجی اور پروگرام کرنے والے میڈیا منتظمین پر دہشت گردی کی دفعات لگا کر گرفتار نہیں کیا جاتا اس وقت تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گئے،اہلسنّت والجماعت ہر قانونی راستہ اپنائے گی اور ان گستاخوں کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے دھکیلنے تک کوئی کمپرومائز نہیں کرے گی،ملک میں افراتفری،بدامنی اور قتل و غارت کی بنیادی وجہ یہی گستاخی ہے،حکومت اویس ربانی سمیت توہین صحابہ کرنے والے تمام افراد کے خلاف کاروائی سے گریز کر رہی ہے،حکومت اپنا قبلہ درست کرے اور گستاخوں کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں گرفتار کیا جائے ورنہ گستاخوں کے ساتھ حکومت کے خلاف بھی احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے قانونی ادارے مکمل طور پر بے بس نظر آرہے ہیں، ہم مزید گستاخیاں برداشت نہیں کریں گئے،سمجھ میں نہیں آرہا ملک میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کہاں ہیں، یہ گستاخیاں ان کی نظروں سے اوجھل کیوں ہیں، سنی قوم ان گستاخیوں پر سخت اضطراب میں ہے، ہم نے امن کی خاطر کئی کڑوے گھونٹ پیئے لیکن صورتحال میری سمجھ سے باہر ہے، گستاخیاں رک نہیں رہی، گستاخ گرفتار نہیں ہورہے